30 کروڑ روپے کی تقسیم کیلئے 80 گاڑیاں رکھنے والے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
LOADING...
اس حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےکی تقسیم کیلئے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں اور پچھلے 2 سالوں سےمستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔