35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی

A ticket that used to cost 35,000 is now only 13,000. There has been a big reduction in the price of air tickets.
ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ان دنوں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہےعام طور پر 30 سے 35 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ اب تقریباً 13 ہزار روپے میں مل رہا ہے، جو مسافروں کے لیے ایک بڑی رعایت سمجھی جا رہی ہے۔

LOADING...

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی کرایوں کا تعین طلب اور رسد کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جب مسافروں کی تعداد کم ہوتی ہے تو کرائے میں کمی آ جاتی ہے، اور جب سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ٹکٹوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ ان کے مطابق، خاص طور پر عید یا دیگر تہواروں کے مواقع پر زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے کرائے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی سفر کی یہ ایک آزاد منڈی ہے جہاں کسی بھی ادارے کے لیے کرایوں کے تعین کا کوئی مخصوص ضابطہ نہیں ہے۔ ہر ایئرلائن اپنی پالیسی کے مطابق کرایوں میں رد و بدل کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر پی آئی اے کی کسی پرواز میں نشستیں خالی ہوں جبکہ کسی دوسری ایئرلائن کی فلائٹ مکمل بک ہو، تو پی آئی اے کے ٹکٹ سستے ہوں گے جبکہ دوسری ایئرلائن کے مہنگے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ موجودہ کرایوں میں کمی کی بڑی وجہ رمضان المبارک ہے، کیونکہ اس مقدس مہینے میں فضائی سفر کرنے والے افراد کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 یا 22 رمضان تک ٹکٹوں کی قیمت میں یہی کمی برقرار رہے گی، تاہم عید کی تعطیلات قریب آتے ہی کرایوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ اگر کوئی ابھی کے اور عید کے بعد کے کرایوں کا موازنہ کرے تو اسے نمایاں فرق نظر آئے گا۔





اشتہار


اشتہار