نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

National T20 Cup starts tomorrow, 18 teams will participate
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع ہو رہا ہے جمعہ 14 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنا منٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ میں 39 میچز تین شہروں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے،لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میچز کی میزبانی کریں گے۔

LOADING...

جبکہ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم اور ملتان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 94 لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے روپے ملیں گے۔18 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی ریجن (بلوز) لاہور ریجن ( وائٹس ) لاڑکانہ ریجن، پشاور ریجن اور کوئٹہ ریجن کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کراچی ریجن (وائٹس ) کو بہاولپور ریجن، لاہور ریجن ( بلوز ) ، ڈیرہ مراد جمالی اور اسلام آباد ریجن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔گروپ سی میں ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، حیدرآباد ریجن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ گروپ ڈی میں اے جے کے ریجن، فاٹا ریجن، ملتان ریجن اور سیالکوٹ ریجن ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

سیمی فائنلز 26 مارچ بروز بدھ کو اسی مقام پر ہوں گے جبکہ فائنل 27 مارچ کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، شام 7 بجے کھیلے جائیں گے۔اسی دن دوسرا میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا، لاہوراورملتان میں ہونے والے میچز میں پہلی گیند شام چاربجے کرائی جائے گی جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔





اشتہار


اشتہار