جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد اب تک سیکیورٹی فورسز نے 155 یرغمال مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک27دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
LOADING...
جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے خود کش بمبار دہشت گردوں کو کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کے بالکل پاس بیٹھایا ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار دہشت گرد خود کش جیکٹیں پہنے ھوئے ہیں،ممکنہ شکست کے پیش نظر دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
خیا ل رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈارئیورسمیت کئی مسافر زخمی ہوگئےتھے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، محکمہ ریلوے کی جانب سے بھی امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی تھیں ، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی ہر بوگی میں60سے زائد مسافر سوار تھے۔