ایمازون نے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

Amazon has decided to cut 14,000 jobs
معروف ای کامرس کمپنی "ایمازون" نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  ایمازون کی جانب سے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں سے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ 2025ء تک مکمل کیا جائے گا۔  

LOADING...

"فنانشل ایکسپریس" کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے،کمپنی کے اس اقدام سے سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد مینیجرز کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے کم ہوکر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔

 یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیاہے۔ایمازون نے اپنے Try Before You Buy لباس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے تاکہ اپنی بنیادی خدمات پر زیادہ توجہ مرکوزکی جا سکے،یہ چھانٹیاں ایمازون کے سی ای او اینڈی جیسی کی نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد فیصلہ سازی کو تیز اور کمپنی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔  واضح رہے کہ ایمازون نے کوروناکی عالمی وباکے دوران اپنی افرادی قوت میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار