LOADING...
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی شادی کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر ڈانس کرنے اور نکاح خانہ کعبہ میں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں زیادہ تر افراد نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی شادی کو سب سے اچھا بھی قرار دیا۔
دونوں کی جانب سے شادی کی تقریبات میں ڈانس کرنے کی مختصر ویڈیوز میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو ایک ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں نے زیادہ تر بھارتی گانوں پر شادی کی تقریبات میں ڈانس کیا جب کہ دیگر شوبز شخصیات نے بھی ان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور انہوں نے بھی ڈانس میں ان کا ساتھ دیا۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے 12 فروری کو نکاح کی تصدیق کی تھی جب کہ ان کی شادی کی تقریبات اس سے قبل ہی کراچی میں شروع ہوگئی تھیں۔
دونوں کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ دو ہفتوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جب کہ اب دلہا اور دلہن کی جانب سے اپنی ہی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔