سعو دی عرب جانے والوں کیلئےخوشخبری ، بڑی شر ط ختم

Good news for those going to Saudi Arabia, major condition eliminated
وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔

LOADING...

ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی، پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، گردن توڑ بخار ویکسین کی صورت حال پر فارما کمپنیز اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کے بارے میں صورت حال چند روز میں معمول پر ہوگی، پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین فائزر، سنوفی درآمد کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت نہیں رہی، ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی ماہانہ کھپت ایک ہزار ڈوز تک ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کے لازم قرار دینے پر گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہوئی تھی۔ا

نہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہونے پر بلیک میں مہنگے داموں سیل ہو رہی تھی، گردن توڑ بخار ویکسین کی مد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازم ہے۔





اشتہار


اشتہار