بھارت میں فون چھیننے کے دوران لڑکی نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل پر سوار ملزم اسے گھسیٹتا ہوا لے گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لدھیانیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سڑک پر لڑکی فون پر بات کرتی ہوئی گزر رہی تھی اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے اس کا فون چھیننے کی کوشش کی۔
LOADING...
وائرل ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’پیچھے پولیس آرہی ہے لیکن چور کو کوئی ڈر نہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ لڑکی کو چوٹ لگی ہوگی تیسرے صارف نے سوال کیا کہ ’اس کی کال زندگی سے زیادہ اہم تھی جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں لوگوں میں شعور صفر ہے۔