
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو ٹک ٹاکر نے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے بذریعہ ویڈیو ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ہمیں ایلون مسک کو ایکس کرنے کی ضرورت ہے، ایکس سے میری مراد اسے قتل کرنے کی ضرورت ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر نے اس کے ساتھ ہی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کو بھی چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھائیں۔خاتون ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ایف بی آئی کے پاس تحقیقات کے اتنا عملہ نہیں ہے کہ وہ مجھے تلاش کر کے گرفتار کر سکے۔