اسناد،ڈوپلیکٹ سند ،کوائف کی درستگی کیلئےفیسوں میں اضافہ

Increase in fees for certificates, duplicate certificates, and data verification
لاہورسمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت بچوں کا امتحان دینا خواب بن گیا۔تما م تعلیمی اداروں نےاسناد،ڈوپلیکٹ سند ،کوائف کی درستگی کیلئےفیسوں میں اضافہ کردیا،بیرون ملک جانےکیلئےاسنادیاایک فوٹوکاپی کی تصدیق کی فیس 6 ہزار روپے کردی گئی۔

LOADING...

وقت سےپہلےسرٹیفکیٹ کے حصول کی فیس 1 ہزار سےبڑھا کر 6ہزار روپے،سال2010-12تک کےرزلٹ کارڈکی لیٹ فیس700سے1ہزارروپے جبکہ ڈوپلیکٹ رزلٹ کارڈ کی فیس 5000 روپے کردی گئی۔رجسٹریشن،رزلٹ کارڈکی منسوخی،دوبارہ پریکٹیکل،مائی گریشن کی منسوخی کی فیس2ہزارمقرر ،نام،والد ،عمر ،تاریخ پیدائش،ایڈریس کی درستگی کیلئے 1500 روپے،مائی گریشن اور این او سی سرٹیفکیٹ کی فیس 4000 روپے  جبکہ انٹرمیڈیٹ کےرزلٹ کارڈمیں2سال کےاندرکوائف میں درستگی کیلئےفیس5ہزار مقررکر دی  گئی۔

دوسے5سال تک رزلٹ کارڈمیں کوائف کی درستگی کیلئے 6ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔نتائج کے 10سال بعد سند میں کوائف کی درستگی کا 10ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔داخلہ فارم ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد یومیہ جرمانہ 100سے بڑھا کر 600 روپے کردیا گیا۔بورڈ سے کتاب کے الحاق کیلئے فیس 1200 سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی۔مذکورہ فیس بڑھانے کی منظوری بورڈ کے 522 ویں اجلاس میں دی گئی۔





اشتہار


اشتہار