متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری

New UAE visa guidelines issued
متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی سے متعلق تازہ ہدایات جاری کر دی ہیں یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق اب تمام اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں صرف آن لائن ہی جمع کرائی جا سکیں گی۔ ویزا فیس 69 امریکی ڈالر فی فرد مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

LOADING...

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ ویزا کے حصول کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی رقم موجود ہونا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ، درخواست دہندگان کو اپنے قیام کے دوران رہائش کے انتظامات کا ثبوت بھی دینا ہوگا، جس میں ہوٹل کی بکنگ یا کسی اور جگہ کے قیام کی تصدیق شامل ہوگی۔

 اس کے ساتھ ساتھ، ریٹرن ٹکٹ کی تصدیق شدہ کاپی دکھانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ویزے کے لیے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے، جبکہ ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔بچوں کے ویزے سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جن کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 6 سے 15 سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی، جبکہ 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو خود ویزا سینٹر جانا ہوگا۔ترجمان کے مطابق، ویزا پراسیسنگ اور بائیومیٹرک تصدیق کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔




اشتہار


اشتہار