معروف گلوکارہ شکیرا اسپتال میں داخل، ورلڈ ٹور کینسل کرنا پڑا

Famous singer Shakira admitted to hospital, world tour cancelled
عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کو پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورلڈ ٹور کے تحت پیرو میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کرنا پڑا۔اڑتالیس سالہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں رات گئے ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔شکیرا نے اپنے پیغام میں لکھا، ’مجھے افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ گزشتہ رات پیٹ کی تکلیف کے باعث مجھے اسپتال جانا پڑا اور میں اب بھی زیر علاج ہوں۔ 

LOADING...

ڈاکٹروں نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میری حالت اس وقت اسٹیج پر پرفارم کرنے کے قابل نہیں ہے۔‘اپنے کنسرٹ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شکیرا نے کہا کہ وہ پیرو کے مداحوں سے ملاقات کی شدت سے منتظر تھیں لیکن جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ پرفارم کرنے کی امید رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ میرے لیے بہت افسوسناک ہے، لیکن میری ٹیم اور پروموٹرز پہلے ہی کنسرٹ کی نئی تاریخ طے کرنے پر کام کر رہے ہیں‘۔

Famous singer Shakira admitted to hospital, world tour cancelled
شکیرا نے اپنا ورلڈ ٹور 11 فروری کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو سے شروع کیا تھا اور 19 فروری کو پیرو میں پرفارم کرنا تھا۔ ان کے شیڈول کے مطابق وہ 20 سے 27 فروری تک اپنے آبائی ملک کولمبیا میں پانچ کنسرٹس کریں گی، جن میں سے تین ان کے آبائی شہر بارانکیا میں ہوں گے، جبکہ 12 مارچ کو وہ میکسیکو میں پرفارم کریں گی۔داح اب شکیرا کی جلد صحت یابی اور کنسرٹ کی نئی تاریخ کے اعلان کے منتظر ہیں، جبکہ گلوکارہ بھی جلد اسٹیج پر واپسی کے لیے پرامید ہیں۔




اشتہار


اشتہار