پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پیراگون سلوشنز نامی ایک اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے تقریباً 100 صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے فون ہیک کیے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ مالکان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے گریفائٹ نامی ایک طاقتور ٹول کا استعمال کیا جو صارف کے کسی بھی چیز پر کلک کیے بغیر ڈیوائسز میں داخل ہو سکتا ہے۔
LOADING...
واٹس ایپ نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں اور کارکنوں سمیت تقریباً 90 افراد کے فونز کو ممکنہ طور پر ہیک کیا گیا۔ اگرچہ واٹس ایپ نے یہ واضح کہ متاثر ہونے والے افراد کا تعلق کہاں سے ہے۔ حکام نے صرف اتنا بتایا کہ اسرائیل کمپنی کا ہدف سول سوسائٹی اور میڈیا کے ارکان تھے۔
واٹس ایپ نے ذمہ دار کمپنی پیراگون کے خلاف بھی ایک انتباہی خط بھیج کر اور انہیں جوابدہ ٹھہرانے کے لیے قانونی آپشنز کی تلاش میں کارروائی کی۔پیراگون سلوشنز، ایک کمپنی جس کا دفتر ورجینیا، امریکہ میں ہے، گریفائٹ نامی ایک طاقتور جاسوسی ٹول بنانے کے لیے مقبول ہے۔
یہ ٹول پیگاسس نامی ایک اور معروف جاسوسی سافٹ ویئر سے ملتا جلتا ہے۔ ایک بار جب گریفائٹ کسی ڈیوائس پر انسٹال ہو جاتا ہے، تو اسے کنٹرول کرنے والا ہر چیز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، جن میں واٹس ایپ اور سگنل جیسی نجی ایپس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات بھی شامل ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی متاثرہ صارفین کی مدد کرنے اور مستقبل میں اسی طرح کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اس معاملے پر پیراگون نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔