یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے

This tree not only cures various diseases but also reduces weight.
آج ہم آپ کو ایک ایسے درخت کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں جو مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے، جانئیے یہ کون سا درخت ہے اور اس کے پتوں کا استعمال کیسے کرتے ہیں ؟

LOADING...

سوہانجنا کا درخت

سوہانجنا کے درخت کو مورنگا بھی کہا جاتا ہے جو بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا پیڑ لمبا اور املی کی شکل سے ملتا ہے ، اس پر سفید پھول ہوتے ہیں جس پر ہری رنگ کی پھلیاں لگی ہوتی ہیں۔اس کا پودے زیادہ تر جنوبی پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔اس کا انگریزی نام Moringa ہے۔

سوہانجنا کے درخت کے بے شمار فوائد

 سوہانجنا کی پھلی میں دودھ کے مقابلے میں 17 گنا زیادہ کیلشیم پایا جاتا ہے، دہی سے 9 گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے 4 گنا زیادہ وٹامن اے، بادام سے 12 گنا زیادہ وٹامن ای، کیلے سے 15 گنا زیادہ پوٹاشیم اور پالک سے 19 گنا زیادہ فولاد شامل ہوتا ہے۔سوہانجنا کے پتوں کی خصوصیات دیکھ کر بیشتر ممالک اس کو بطور غذا بھی استعمال میں لاتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ یورپی ممالک میں اس کے عرق سے گولیاں، کیپسول اور فوڈ سپلیمنٹ بناکر فروخت کیے جا رہے ہیں۔

یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے
سوہانجنے کی پھلیاں ہڈیوں کی مضبوطی میں بہت معاون ہوتی ہے اور یہ خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔سوہانجنا کا ایک اوربہترین فائدہ یہ ہے کہ پینے کے پانی کو بھی صاف کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 2 گرام بیج کا پاؤڈر 10 لیٹر پانی سے 99 فیصد جراثیم مارنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے
سوہانجنا کےپتوں کی افادیت

سوہانجنا کےپتوں کا پاؤڈر بھی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس کے پاؤڈر کے فوائد جانتے ہیں۔

• اس میں موجود پوٹاشیم دماغ اور اعصابی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ دماغ کے خلیوں کی عُمر، دماغی صلاحیتوں اور ذہانت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

• اس میں وٹامن اےپایا جاتا ہے جوکہ آپ کی آنکھ، جلد، دل اور معدے کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• سوہانجنامیں کیلشیم دودھ سے چار گنازیادہ پایا جاتا اور یہ آپ کے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔

• اس میں آئرن پایا جاتا ہے جوکہ خون کے سُرخ خلیے بنانے میں مدد فراہم کرتاہے




حوالہ

اشتہار


اشتہار