بابراعظم! پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل

Babar Azam! If you broke my heart in the Pak-India match, then you should be divorced, divorced, divorced: Fan's video goes viral
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ایک مداح نے کل اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل خاص پیغام دے دیاگزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

LOADING...

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اوربابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بابراعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔

 یاد رہے کہ گزشتہ برس بابر اعظم کی مداح نبیہہ نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم سے سنچری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بابر سنچری بنائیں گے تو میں اپنے پپّا کی مرسیڈیز انہیں تحفے میں دے دوں گی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کل اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہونے والا ہے ۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار