’15 منٹ میں جتنے پیسے گن سکتے ہو لے جاؤ‘ کمپنی کی انوکھی آفر، ویڈیو وائرل

‘Take as much money as you can count in 15 minutes’ company’s unique offer, video goes viral
چین میں کمپنی نے ٹیبل پر 70 کروڑ سے زائد نوٹ بچھا کر ملازمین کو انوکھی آفر دی کہ 15 منٹ میں جتنے پیسے گن لیں گے وہ ان کے ہی ہوجائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرین بنانے والی مشہور کمپنی ملازمین پر مہربان ہوگئی اور گیارہ ملین ڈالرز (تقریباً 70 کروڑ بھارتی روپے) میز پر لگا دیے۔

LOADING...

کمپنی نے شرط رکھی کہ پندرہ منٹ میں جس نے سب سے زیادہ نوٹ اٹھائے وہی اس کا مالک ہوجائے گا۔ایک ملازم کے حصے میں ایک لاکھ یوآن آئے، سوشل میڈیا پر بھی کمپنی کے اقدام کو سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر نوٹوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور ملازمین بونس گھر لے جانے کے لیے گننا شروع کررہے ہیں۔

تاہم یہ بھی کہا گیا کہ اگر رقم گننے میں غلطی ہوئی تو بونس میں کٹوتی ہوگی۔ایک صارف نے لکھا کہ یہی وہی کاغذی کارروائی ہے جو میں چاہتا ہوں لیکن کمپنی کے دوسرے منصوبے ہوتے ہیں۔دوسرے صارف نے لکھا کہ میری کمپنی پیسے کے بجائے بہت سارے کام کا بوجھ دیتے ہیں۔ تیسرے صارف نے کہا کہ ایک جگہ خالی ؟ میں بھی آپ لوگوں میں شامل ہونا چاہوں گا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار