لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف

For the first time in Lahore's history, more than 100 police officers were dismissed from their jobs at once.
مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہےبرطرف اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں۔برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔

LOADING...

برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔





اشتہار


اشتہار