ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس 25 سلم کی لانچ مئی تک مؤخر کر دی۔ کمپنی کی جانب سے 22 جنوری کو ایک تقریب میں چار ڈیوائسز کو متعارف کرایا جانا تھا۔ان ڈیوائسز میں گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25+، گلیکسی س 25 الٹرا اور برانڈ نیو گلیکسی ایس 25 سلم شامل تھے۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سلم کی رُونمائی کو مئی تک لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
LOADING...
اس نئے فون کی موٹائی صرف 6.5 ملی میٹر ہوگی لیکن سائز مین یہ پلس اور الٹرا اسمارٹ فون ڈیوائس کی طرح بڑا ہی ہوگا۔ اس میں 6.6 انچ کی اے ایم او ایل ای ڈی پینل نصب ہوگا جو 1080 پی ریزولوشن سے زیادہ اور 120 ہرٹز ری فریش ریٹ رکھتا ہوگا۔فون کے پتلے ہونے کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر یہ نئی سلیکون کاربن بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جو وزن میں تو ہلکی ہوگی لیکن اس کی چارجنگ زیادہ ہوگی۔