لاہور پولیس میں بھرتیوں کاعمل جاری،فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ کونسی؟

The recruitment process in Lahore Police is underway, what is the last date for submitting the form?
لاہور پولیس میں کانسٹیبلان/خواتین کانسٹیبلان اور درجہ چہارم کی مختلف آسامیوں پر  بھرتی کیلئے فارم جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔لاہور پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 جنوری  جبکہ پنجاب پولیس میں درجہ چہارم کی آسامیوں کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

LOADING...

بھرتی کے خواہشمند افراد بھرتی فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور میں امیدوار مقررہ تاریخ تک فارم جمع کروا سکتے ہیں،کانسٹیبلز کی آسامی پرفارم جمع کرنے کیلئے 78 افسران پر مشتمل 14 ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔

لاہور پولیس میں کانسٹیبل/خواتین کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے امیدوار کی عمر 18 سال سے 22 سال مقرر ر کی گئی ہے۔کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے امیدوار کے میٹرک میں 50 فیصد نمبرز لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹر کے مطابق جعل سازوں و فراڈ سے بچنے کیلئے پولیس لائنز میں موجود معلوماتی ڈیسک پر تشریف لائیں۔




اشتہار


اشتہار