جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں

Joe Biden administration threatens Facebook
 جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو متعدد پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے فیس بک کو متعدد پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جس کے لیے فیس بک انتظامیہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

LOADING...

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے جوبائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مارک زکر برگ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کووڈ ویکسین سے متعلق سنسر شپ کے دور میں دھکیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے غلط معلومات کی بنیاد پر فیس بک کو نشانہ بنایا۔

 ہم حقیقت پر مبنی چیزوں کو ختم نہیں کریں گے اسے ہٹانے کے احکامات مضحکہ خیز ہیں۔مارک زکر برگ نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا۔ جسے ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انکار پر جوبائیڈن انتظامیہ نے ہمیں بہت کچھ کہا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔




اشتہار


اشتہار