خصوصی افراد اور ڈونرز کیلئے وہیل چیئر کے نشان والے تاحیات منفرد شناختی کارڈ کا اجرا

Issuance of a unique lifetime ID card with a wheelchair symbol for special individuals and donors
نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجراء کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجراء کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔  

LOADING...

ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا۔  خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

 مزید برآں، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا، جس پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔ اعضاء کے عطیہ کے لیے متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اندراج ضروری ہوگا۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا، جس کے بعد یہ تبدیلیاں باقاعدہ طور پر لاگو کی جائیں گی۔




اشتہار


اشتہار