چینی ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جہاں امریکا میں پابندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں وہیں میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے مشہور ٹاک ٹاکرز کو فیس بک اور انسٹاگرام جوائن کرنے پر بھاری رقم کی ادائیگی کی پیش کر دی ہے۔کمپنی کے مطابق اگر مشہور تخلیق کار میٹا پلیٹ فارمز پر تین ماہ تک کانٹینٹ شیئر کریں گے تو انہیں 5000 ڈالر کا ایک بونس دیا جائے گا۔
LOADING...
اپنی ویب سائٹ پر میٹا کا کہنا تھا کہ وہ انفلوئنسرز جن کو اس ’بریک تھرو بونس پروگرام‘ میں شامل ہونے کی منظوری ملے گی، ان کو ابتدائی 90 کے دوران ادائیگی ہوگی، اور تب تک ہوگی جب تک وہ باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں گے۔ ان کو ان کی موجودگی کے جائزے کی بنا پر کیش دیا جائے گا۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئرنگ کر کے تخلیق کاروں کو فیس بک مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی حاصل ہو سکے گی جو ان کو ان کی پوسٹ کے ذریعے اضافی رقم کمانے کا اہل بنائے گی۔اس کے علاوہ میٹا ان مشہور تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کے فری ٹرائل کی بھی پیشکش کر رہا ہے جس کی ماہانہ فیس 15 ڈالر سے 120 ڈالر کے درمیان ہے۔