پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump: My first foreign visit will be to the UK or Saudi Arabia
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے شیئرز خریدنے سے متعلق مختلف افراد سے بات چیت جاری ہے۔ اور ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 30 روز میں ہو جائے گا۔

LOADING...

انہوں نے کہا کہ بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا ہو گا۔ اور سعودی ولی عہد سے تیل کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق بات ہوئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کے رہائشیوں کو پڑوسی ممالک منتقل کرنے سے متعلق بات کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔




اشتہار


اشتہار