کراچی اور اندرون سندھ میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ حاصل کریں، صرف معمولی ڈیلیوری چارجز

Get your ID card at home in Karachi and interior Sindh, only minimal delivery charges
کراچی اور اندرون سندھ  میں شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ۔ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔

LOADING...


نادرا حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔اس کے ساتھ کراچی کیلئے 3 ، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ایک ایک موٹرسائیکل مختص کی گئی ہے۔

 نادرا حکام کا مزید کہنا ہے کہ بائیک سروس کے نمائندے بیک پیک (پراسیس کے آلات) سے لیس ہوں گے اورسہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک ہزار روپےفیس مقرر کردی گئی ہے، جس میں فیس میں 825 روپے سروس اور 175 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔ 



اشتہار


اشتہار