میٹا فیس بک کی مالک کمپنی نے ٹک ٹاک کا نام لیے بغیر اپنے امریکہ کے صارفین کیلئے بڑا اعلان کیا ہے،کمپنی کا اعلان میں کہنا ہے کہ امریکا میں موجود تمام تخلیق کاروں کو5 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے جو فیس بُک اور انسٹاگرام جوائن کریں گے۔
LOADING...
میٹا کا کہنا ہے کہ ’تھرڈ پارٹی سوشل ایپس‘ سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر منتقل ہونے والوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اُنکی مقبولیت کی بنیاد پر نقد رقم دی جائے گی،ایک رپورٹ کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جیسے ’ میٹا‘ امریکہ میں ٹک ٹاک کے بین ہونے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکا میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک کےامریکہ میں 17 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں اور ہزاروں افراد کا روزگار بھی اسی ایپ سے جڑا ہےتاہم حالیہ دنوں میں ٹک ٹاک صارفین امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس ایپلیکیشن پر پابندی عائد کیے جانے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔