ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ

La gran decisión de Emirates Airlines respecto a Pakistán
 ایمریٹس ایئرلائن  نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے  حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی،  کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

LOADING...

اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایاپی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی۔ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کے لئے کام شروع کردیا۔




اشتہار


اشتہار