انوکھی واردات: چور ہوٹل سے پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے اڑے

Strange incident: Thieves steal pakoras, fish, raita and salad from hotel
بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

LOADING...

ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئےریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور ریسٹورینٹ کے تالے توڑ کر فریزر سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے، 25 کلو مچھلی، 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد لے کر فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ہی ایک اور دلچسپ ڈکیتی کی وارداتہوئی تھی۔ اس واردات میں دو مسلح ڈاکو بزور اسلحہ دکان سے صرف ٹافیوں کے دو پیکٹ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔




اشتہار


اشتہار