سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کے لیے آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی آدیل ائیرلائن اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کررہی ہے، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی ریاض اور جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق آدیل ایئر کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، سی اے اے نے فلائی آدیل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہےایئرلائن ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب کی نئی ایرلائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔