تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 36 افراد ہلاک، 38 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

7.1 magnitude earthquake in Tibet, 36 people killed, 38 injured, more deaths feared
تبت میں 7.1 شدت کا  شدید زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، 32 افراد ہلاک، 38 زخمی ہو گئے۔چین کے علاقہ تبت میں7.1 شدت  کے  شدید زلزلہ سے کئی عمارتیں زمین بوس، 36 افراد ہلاک اور  38 زخمی ہو گئے، عمارتیں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دبے  ہونے کی اطلاعات ہیں،   زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے80 کلومیٹر دور تھا جس کی گہرائی  10 کلومیٹرتھی۔

LOADING...

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق   صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔ بھارت، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تبت میں 7.1 شدت کا  زلزلہ، 36 افراد ہلاک، 38 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
 بھوٹان، نیپال، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کھٹمنڈو وادی سمیت نیپال کے مختلف حصوں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔بھارتی مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں لرزتی رہیں، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔




اشتہار


اشتہار