پنجاب میں طلبا اب مزید3نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے

Students in Punjab will now be able to matriculate in 3 new groups
 پنجاب میں طلبا اب مزید3نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے ۔میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزیدتین گروپ شامل کیے گئے ہیں، طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی۔

LOADING...

نویں جماعت کے آغاز میں طلبا میٹرک مضامین کا انتخاب کریں گے، ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر سائنس کے مضامین کے ساتھ میٹرک کیا جاسکے گا، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹراپنورشپ کے ساتھ میٹرک ہوسکے گا ، فیشن ڈیزائننگ بھی میٹرک ہوسکے گا، نئے کورسز کے مارکس 100 سے 150 کے درمیان ہوں گے ۔

 محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کے آغاز میں طلبا میٹرک مضامین کا انتخاب کریں گے ،بین الاقوامی نظام کو سامنے رکھتے ہوئے نئے کورسز شامل کیے گئے، پنجاب پہلے صرف میٹرک سائنس اور آرٹس کے ساتھ ہوتا تھا، پنجاب رواں برس سے میٹرک مزید گروپس کے ساتھ ہوسکے گا۔

دوسری جانب طلبہ کا کہنا ہے کہ میٹرک میں نئے کورسز کی شمولیت خوش آئند ہے ،کوئی آرڑیفیشل انٹیلیجنس میں جانا چاہتا ہے تو اس شروع سے ہی مدد ملے گی ، حکومت نے نئے کورسز شامل کر کے فیلڈ چننا آسان کر دیا ہے ،کوئی زراعت میں جانا چاہتا ہے تو اسے سائنس پڑھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔




اشتہار


اشتہار