منڈی میں 2 روپے کلو قیمت لگنے پرکسان پریشان، 50 من گوبھی مفت تقسیم کردی

Farmers worried as price rises to Rs 2 per kg in market, 50 maunds of cabbage distributed for free
نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے 5روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔

LOADING...

کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی، سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے۔کسان نے کہا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے ، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا ، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے۔




اشتہار


اشتہار