بھارت کو " لیبارٹری" کہنا بل گیٹس کو مہنگا پڑ گیا

Bill Gates paid dearly for calling India a "laboratory"
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے حالیہ انٹرویو میں کیے جانے والے تبصرے نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے حال ہی میں لنکڈ اِن کے شریک بانی ریڈ ہافمین کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران انہوں نے بھارت کو نئے آئیڈیاز کی جانچ کے لیے ایک لیب قرار دیا جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ 

LOADING...

بل گیٹس کا پوڈ کاسٹ میں کہنا تھا کہ انڈیا ایک ایسا ملک ہے جو ترقی کی جانب گامزن ہے, مشکل چیلنجوں کے باوجود، ہندوستان کے طبی، غذائیت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ 20 سالوں میں وہاں لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آزمائشی میدان کی طرح ہے جہاں نئے آئیڈیاز کو آزمایا جا سکتا ہے اور پھر دوسرے ممالک کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ 

انہوں نے پوڈ کاسٹ میں بھارت کو چیزوں کو آزمانے کے لیے ایک قسم کی تجربہ گاہ (لیبارٹری) قرار دیا، تاہم،" لیبارٹری"  کی اصطلاح متعدد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آئی کیونکہ انہوں نے گیٹس پر انڈیا کو تجرباتی میدان سے علیحدہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ برائے مہربانی بھارت سے دور رہیں۔واضح رہے بل گیٹس رواں برس بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

اشتہار


اشتہار