خیبرپختونخوا میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

New natural gas reserves discovered in Khyber Pakhtunkhwa
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کے پی کےمیں قدرتی وسائل کی نئی دریافت ہوئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے مائننگ سیکٹر میں قدرتی وسائل کی دریافت کا دائرہ وسیع  ہوا ہے،قدرتی وسائل کی ترقی میں او جی ڈی سی ایل کا کلیدی کردارہے جس کی وجہ سے  ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

LOADING...

حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری  ہے،آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت  ہوئی ہے،دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن  ہے۔یہ دریافت ملکی توانائی کی خود انحصاری میں اضافے اور  توانائی بحران کم کرنے میں مددگارثابت ہوسکتی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مائننگ سیکٹر میں پیش رفت جاری ہے اور  مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن ہیں۔




اشتہار


اشتہار