وزیر اعلیٰ مریم نواز اولڈ ایئرپورٹ سے چین کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ

Chief Minister Maryam Nawaz leaves for first official visit to China from Old Airport
وزیر اعلیٰ مریم نواز اولڈ ایئرپورٹ سے چائنہ کے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چائنہ روانہ ہوئیں،مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

LOADING...

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر زراعت عاشق کرمانی،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری زراعت بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود ہیں۔

مریم نوازکیلئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین ،گوانگ ژو کے دوروں کا انتظام کیاگیا،وزیراعلیٰ کی سی پی سی کےانٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کےوزیر لیوجیان چاؤ سے ملاقات ہو گی ۔نائب وزیر سن حیان وزیراعلی مریم نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔وزیراعلیٰ کی سی پی سی کی مرکزی قیادت، ماحولیات کے وزیر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف شی جی تان ہسپتال کا دورہ کریں گی،وزیراعلی ٰپنجاب کو چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعلی ٰمریم نواز بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ،سائنس پارک ،ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی،مریم نواز آئی ٹی ،جدید سائنسی طریقوں سے متعلق اداروں کا بھی دورہ کریں گی دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز درآمدی اشیا کی نمائش میں شرکت کریں گی۔

مریم نواز سی پی سی سینٹرل کانگریس اور میوزیم ، چین کے ایک پرائمری سکول کا بھی دورہ کریں گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی۔




اشتہار


اشتہار