پاکستانی فری لانسرز کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گےتفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بڑی سہولت فراہم کردی۔
LOADING...
پی ٹی اے نے بتایا کہ فری لانسر کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔