یکم جنوری سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

Petrol likely to become cheaper and diesel more expensive from January 1
ملک میں   2025  نئے سال میں  یکم جنوری سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی ہونے کا امکان ہے ، یکم جنوری سے ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے۔

LOADING...

 ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 259 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی  لیٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر  ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اخبار کے ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 0.05 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے بعد فی لیٹر  قیمت 161.71 روپے ہو سکتی ہے۔ اس طرح اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے۔




اشتہار


اشتہار