سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی ، اب کسی بھی محکمے میں فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی نہیں کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں 1974 سے نافد العمل فوتی کوٹہ ختم کردیا گیا، سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سندھ سول سرونٹس رولز 1974 سے شق 11 اے حذف کیا گیا۔
LOADING...
سندھ کابینہ فیصلے کے بعد چیف سیکریٹری آفس نے تمام محکموں کو آگاہ کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے میں فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی نہیں کی جائیں۔سندھ کابینہ نےفیصلے کے کمنٹس تمام محکموں کو ارسال کردیے ہیں۔
گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں آئندہ فوتی کوٹے پر بھرتی نہیں ہوگی، پہلے دوران ملازمت انتقال کے باعث فوتی کوٹے پر بھرتی کی جاتی تھی۔