خیبرپختونخوا حکومت نے اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔
شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی،شادی کرنے والی مستحق بچیوں کو 2،2 لاکھ روپے نقد بھی دئیے جائیں گےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شادیوں کے پروگراموں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے ، یقینی بنایا جائے کہ مستحق افراد کو حق ملے۔