مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے دھماکا

Explosion while cutting cake at famous YouTuber Rajab Butt's birthday party
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر دھماکا ہوگیا۔یوٹیوبر رجب بٹ شادی کے بعد سے ہی مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ پہلے یوٹیوبر اپنی شادی کے فورا بعد گرفتار کرلیے گئے تھے اور اب ان کے گھر پر دھماکا ہوگیا۔

LOADING...

گزشتہ روز رجب کی سالگرہ کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب اس یادگار دن کیک کاٹتے ہوئے اچانک دھماکا ہوگیا۔ جس میں رجب بٹ کے کچھ دوستوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر اپنی نئی نویلی دلہن، فیملی اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں کہ اچانک کیک کاٹتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔


اس ناخوشگوار واقعے کے وقت رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو تھے اس لیے ان کے تمام مداحوں نے بھی یہ واقعہ لائیو دیکھا۔ دھماکا گیس کے غباروں کے باعث پیش آیا جب رجب کے ایک دوست نے آگ کا لائٹر جلایا جس سے آگ تیزی سے بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار