سوشل میڈیا پر تفریح سرگرمیوں کی متعدد ویڈیو آئے روز اپلوڈ کی جاتی ہیں کچھ ٹرینڈنگ میں آجاتی ہیں جس کو صارفین مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہیں ایک ایسی ہی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں نجی ایئر لائن کے عملے کی ایک لڑکی ساتھی لڑکے کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کررہی ہے۔
LOADING...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جس میں بھارت کی نجی ایئرلائن انڈیگو(IndiGo) کے گراؤنڈ کریو ممبر کی لڑکی ساتھی لڑکے کے ساتھ بالی ووڈ اسٹار گووندا کے ہٹ گانے ’چلو عشق لڑائے‘ پر رقص کررہی ہے، وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ویڈیو کو ایئرلائن انڈیگو(IndiGo)کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر بنایا گیا اس موقع پر دیگر عملے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو لڑکی اور لڑکے کے ڈانس سے لطف اندوز ہورہے ہیں، کچھ نے دونوں کے ڈانس کی ویڈیو کو اپنے اپنے موبائل میں محفوظ بھی کیا۔
ویڈیو کو ایئر لائن کی لڑکی نیشا چوہدری نے اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا، جس کے سامنے آتے ہیں مقبول ہوگئی ویڈیو کو اب تک 3 لکھ 59 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں لڑکی اور لڑکے کے رقص کی تعریف کی جارہی ہے۔