پاکستانی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کئی ماہ سے سست رفتار انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافے کے لیے جدید کیبلز منسلک ہونے جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے جوڑی جائے گی۔
LOADING...
اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ ویسی نہیں جیسی ہونی چاہئے۔
انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔وہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیوں اور سست روی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کو ’کنٹرول اور سینسر کرنے کی کوشش‘ قرار دیا تھا۔