محمدیوسف کااستعفیٰ مسترد ، پاکستان کرکٹ بورڈ نئی ذمہ داری دے گا

Muhammad Yusuf's resignation rejected, Pakistan Cricket Board will give new responsibility
پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق  ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کااستعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا ,محمد یوسف کو  2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک  کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔

LOADING...

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔




اشتہار


اشتہار