پنجاب کے 18 اضلاع میں اسموگ کے باعث ہائیر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

In 18 districts of Punjab, educational institutions up to higher secondary have been announced to be closed due to smog
پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہےتعلیمی ادارے اسموگ میں اضافے کے پیش نظر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 4 ڈویژنز کے 18 اضلاع کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے۔

LOADING...


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہو گا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہو گا۔




اشتہار


اشتہار