نامورٹک ٹاکرکی شادی میں صرف پانچ مہمانوں کی شرکت

Only five guests attend the wedding of Namortak Takkar
امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک صارف کالینا میری نے اپنی دل کو ہلا دینے والی شادی کے تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے وائرل کردیا۔نو سال سے اپنے ساتھی شین کے ساتھ رہنے والی کالینا نے اپنے خوابناک شادی کے دن کے لیے 75 مہمانوں کو ڈیجیٹل دعوت نامے بھیجے تھے اور 25 کو ذاتی طور پر دعوت دی تھی۔ مگر جب شادی کے دن وہ شاندار ہال میں داخل ہوئیں، تو خالی ہال ان کی راہ تک رہا تھا۔ ہال میں موجود صرف پانچ لوگ ان کی خوشیوں کا حصہ بننے آئے۔

LOADING...

کالینا نے ٹک ٹاک ویڈیو میں لکھا، ”یہ ہمارا داخلہ ہے… پانچ لوگ آئے ہیں!!! یقین نہیں آتا!“ اس ویڈیو میں دلہن اور دولہا کو ایک تقریباً خالی ہال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں صرف چند مہمان موجود ہیں۔ انہوں نے تقریب کا بہترین آغاز کرنے کی کوشش کی، اور مہمانوں کے ساتھ اپنی پہلی ڈانس شیئر کی۔کالینا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آخر کیوں اتنے کم لوگ آئے۔ ”یہ وہ خواب نہیں تھا جو میں نے دیکھا تھا۔“
 

 ان کی اس کہانی اور شادی کے دن کے خالی ہال کی پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین میں ہمدردی کی لہر پیدا کردی ہے، اور بہت سے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔




اشتہار


اشتہار