کراچی سے ایک اور ناکارہ طیارے کو حیدرآباد کل منتقل کیا جائے گا۔ طیارے کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا جائے گا جسے براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائے گا۔سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ ناکارہ 40 ٹن وزنی طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، یہ 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 ہوائی جہاز 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔
LOADING...