اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors in different cities of Islamabad and Khyber Pakhtunkhwa
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مردان، صوابی، پشاور، مالاکنڈ اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

LOADING...

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔





اشتہار


اشتہار