پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کن شہروں میں انٹرنٹ کی فراہمی معطل رہے گی؟وزارت داخلہ کا بیان آگیا

In which cities will internet service be suspended due to PTI protests? Interior Ministry statement
وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنٹ کی بندش کے حوالے سے آگاہ کردیا۔  ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران امن و امان کے صورتحال پر قابو پانے کیلئے  انٹرنٹ سروس بندرہے گی۔

LOADING...

  وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف سیکیورٹی خدشات سے دوچار علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا،سیکیورٹی تھریٹ سے دوچاراور اس قسم  خدشات سے درپیش علاقوں میں انٹرنٹ کی فراہمی معطل ہوگی جبکہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور  موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

  قبل ازیں ،  تحریک انصاف کی24 نومبر کو احتجاج کی کال  کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویزآگئی تھی،حکومتی ذرائع کاکہنا تھا کہ آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا پلان تیارہے،پی ٹی آے کو وزارت داخلہ کی جانب سے جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ 




اشتہار


اشتہار