سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

Receipt of Hajj applications under the official Hajj scheme has started
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔

LOADING...

اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5 ہزار کا کوٹہ مختص ہے، سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے رشتہ داروں کیلیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ اسکیم کے ذریعے کسی نامز د بینک میں  4225 ڈالر بھجوائیں گے۔حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی جبکہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔



اشتہار


اشتہار