پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خورشید خٹک کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کرک میں ایم پی اے خورشید خٹک نے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد مبینہ تشدد کی کوشش کی۔ایم پی اے نے پولیس لائن گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو گالیاں دیں، پولیس نے ایم پی اے کے ڈرائیور کو پرائیویٹ گاڑی باہر کھڑی کرنے کا کہا تھا جس پر ڈرائیور سیخ پا ہو کر ایم پی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو بلایا۔
LOADING...