احتجاج کے دوران آپریشن کے بعد غائب ہو جانے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ویڈیو بیان آ گیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیدھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں ،حکومت نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
اب عمران خان سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے، عمران خان قوم کو رہنمائی فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اور عوام کے خلاف حکومتی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، موجودہ حالات میں فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے تاکہ اس جبر کے خلاف موثر جواب دیا جا سکے۔